حیدرآباد۔1۔فروری(اعتماد نیوز)تاحال ریاست کی تقسیم پر مختلف انداز میں
کانگریس ہائی کمان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے
اب آخر کار دہلی میں دھرنا کا فیصلہ کیاہے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں انہوں نے
اسکے لئے درکار تیاریوں میں مصروف ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلی اب
کانگریس ہائی کمان کی کھل کر مخالفت کرنے والے ہیں۔ اگر ضرورت پڑنے پر وہ
کسی سیاسی جماعت کو قائم بھی کر سکتے ہیں۔ چنانچہ ریاستی وزیر شیلجا ناتھ
نے کہا کہ وزیر اعلی دہلی میں واقع اندرا گھاٹ کے پاس ریا ست کی تقسیم کے
خلاف دھنا دے سکتے ہیں۔